بنگلورو،22؍فروری(ایس او نیوز)ریاست میں آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس)یونٹ قائم کرنے کے لیے درکارتعاون وامدادفراہم کروانے کامطالبہ ریاستی وزیربرائے طبی تعلیم ڈاکٹرکے سدھاکرنے مرکزی وزیرمالیات سیتارمن سے کیاہے۔بنگلورآئی ہوئی مرکزی وزیر مالیات سے ملاقات کرنے کے بعد ریاست میں صحت کے شعبہ میں ہوئی رہی پیش رفت سے آگاہ کیااوردرکارسہولتیں فراہم کرنے کی گزارش کی۔
اس موقع پر سدھاکرنے بتایاکہ کلیان کرناٹک علاقہ میں نمہانس انسٹی ٹیوٹ کا ذیلی مرکزقائم کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔ اس منصوبہ کے لیے مالی امدادفراہم کی جائے۔شعبہ صحت کوترجیح دئے جانے پرسدھا کرنے نرملا سیتارمن کی ستائش کرتے ہوئے بتایاکہ سڑک حادثوں میں ہونے والی اموات اور حادثہ سے زخمی ہونے وارداتوں پرقابوپانے کے لیے ریاست کے چارمقامات پرانتہائی جدید سہولتوں سے آراستہ ہیلتھ سنٹرقائم کرنے کامنصوبہ بنایاگیاہے۔قلبی امراض،کڈنی فیل اورکینسرکے علاج سے متعلق سوپراسپشالٹی اسپتال پرمشتمل ہیلتھ سٹی تعمیرکرنے کامنصوبہ بھی بنایاگیاہے۔